Nazim Aly
banner
nazimaly.bsky.social
Nazim Aly
@nazimaly.bsky.social
🌴إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ🌴
‏اے آدم کے بیٹو اور بیٹیو! جب کبھی مسجد میں آؤ تو اپنی خوشنمائی کا سامان (یعنی لباس جسم پر) لے کر آؤ، اور کھاؤ اور پیو، اور فضول خرچی مت کرو۔ یاد رکھو کہ اللہ فضول خرچ لوگوں کو پسند نہیں کرتا۔

﴿سورۃ الاعراف، ۳۱﴾
February 27, 2025 at 9:46 AM
‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

مسلمان ( دوسرے ) مسلمان کا بھائی ہے ، نہ اس پر ظلم کرتا ہے ، نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے

(صحیح مسلم : 2564)
January 31, 2025 at 5:43 PM
‏قالَ ﷺ:

1) جو اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل کیا گیا وہ شہید ہے،
2) جو اپنے دین کی حفاظت کرتے ہوئے قتل کیا گیا وہ شہید ہے،
3) جو اپنی جان کی حفاظت کرتے ہوئے قتل کیا گیا وہ شہید ہے، اور
4) جو اپنے اہل و عیال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل کیا گیا وہ شہید ہے.

ترمذی 1421
(ابوداؤد 4772)
January 7, 2025 at 2:10 AM
‏اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے بارے میں یہ تأکید کی ہے ـــــ(کیونکہ) اُس کی ماں نے اُسے کمزوری پر کمزوری برداشت کرکے پیٹ میں رکھا، اور دو سال میں اُس کا دُودھ چھوٹتا ہے کہ تم میرا شکر اَدا کرو، اور اپنے ماں باپ کا۔ میرے پاس ہی (تمہیں) لوٹ کر آنا ہے۔

﴿سورۃ لقمان، ۱۴﴾
December 30, 2024 at 1:37 AM
‏‎حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:’’ جہان کی خواتین میں سے (کمال کے اعتبار سے) مریم بنت عمران، خدیجہ بنت خویلد، سیدہ فاطمہ بنت محمد (ﷺ) اور آسیہ زوجہ فرعون ؓ تمہارے لیے کافی ہیں۔‘‘

صحیح، رواہ الترمذی

مشکوٰۃ المصابیح

حدیث نمبر: 6190
December 24, 2024 at 7:40 AM
‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
اللہ تعالیٰ بدر والوں کی طرف متوجہ ہوا اور انھیں نظر رحمت و مغفرت سے دیکھا تو فرمایا: جو عمل چاہو کرو، میں نے تمھیں معاف کر دیا ہے۔
(سنن ابی داؤد،۴۶۵۴)
December 18, 2024 at 1:00 AM
‏قالَ ﷺ:

عالِم کی فضیلت عابد پر ایسی ہے جیسے میری تم میں سے ایک عام ادنیٰ آدمی پر. بیشک الله اور اُس کے فرشتے، اور آسمانوں اور زمین میں رہنے والے، حتیٰ کہ چیونٹیاں اپنے بل میں اور مچھلیاں لوگوں کو خیر و بھلائی سکھانے والے کے لئے رحمت کی دعائیں کرتے ہیں.

ترمذی 2685
(مشکوٰۃ 213)
December 16, 2024 at 4:31 AM
‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:

گھر میں بیٹھنے والوں کے لئے مجاہدین کی عورتوں کی حرمت و عزت اُسی طرح ہے جس طرح ان کی اپنی ماؤں کی حرمت و عزت ہے.

مسلم 4908
(ابوداؤد 2496؛ نسائی 3191 - 3193؛ مسند احمد 23392، 23365؛ مشکوٰۃ 3798)
December 10, 2024 at 4:58 PM
November 30, 2024 at 3:37 AM
‏اے ایمان والو !
صبر اختیار کرو، مقابلے کے وقت ثابت قدمی دکھاؤ
سرحدوں کی حفاظت کے لیے جمے رہو
اللہ سے ڈرتے رہو ، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو
(سورۃ آل عمران : 200)
November 29, 2024 at 5:22 AM
‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:

کیا میں تمہیں ایسے لوگوں کے متعلق نہ بتاؤں جو جہنم کی آگ پر، یا جہنم کی آگ اُن پر حرام ہے؟ وہ: ہر آسانی کرنے والے، نرمی کرنے والے، قریب رہنے والے، نرم خو (نرم اخلاق والے) پر حرام ہے.

مشکوٰۃ 5084
(ترمذی 2488؛ السلسلة الصحيحة 41؛ مسند احمد 3938)
November 25, 2024 at 3:34 AM
‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:

إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الْأَمْرِ كُلِّهِ

بیشک الله تمام معاملات میں نرمی کو پسند فرماتا ہے.

بخاری 6024، 6256، 6395
(مسلم 5656؛ مسند احمد 24592، 25050؛ دارمی 2036)
November 24, 2024 at 5:44 AM
‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:

الله تعالیٰ نے ایک آدمی کو اس بنا پر جنت میں داخل کر دیا کہ وہ خریدتے، بیچتے، ادا کرتے، اور طلب کرتے وقت نرم رویہ رکھتا تھا.

نسائی 4700
(مسند احمد 485، 414، 508، 6963؛ ماجہ 2202)
November 22, 2024 at 9:41 AM
‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
اگر تم میں سے کوئی شخص آگ کے انگارے پر بیٹھ جائے، وہ کپڑے کو جلا کر اس کی جلد تک پہنچ جائے تو یہ اس کےلیے قبر پر بیٹھنے سے بہتر ہے۔
(مشکوۃ المصابیح 1699)
November 22, 2024 at 1:18 AM
‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
” میرا ورثہ دینار کی شکل میں تقسیم نہیں ہو گا ۔ میں نے اپنی بیویوں کے خرچہ اور اپنے عاملوں کی اجرت کے بعد جو کچھ چھوڑا ہے وہ سب صدقہ ہے ۔“
(صحیح البخاری : 6729)
November 21, 2024 at 10:37 AM
‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جس نے خود پہ استغفار کرنا لازم کیا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر تنگی سے نکلنے کی راہ اور ہر غم سے راحت کا سامان پیدا فرما دے گا، اور ایسے ایسے مقامات سے رزق مہیا فرمائے گا جس کا اسے وہم و گمان بھی نہ ہوگا۔ {سنن ابی داؤد۔۱۵۱۸}
November 20, 2024 at 3:05 PM
‏اے ایمان والو!
اگر کوئی فاسق تمھارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو
کہیں ایسا نہ ہو کہ تم نادانی سے کچھ لوگوں کو نقصان پہنچا بیٹھو، اور پھر اپنے کیے پر پچھتاؤ۔
(الحجرات:6)
November 20, 2024 at 8:17 AM
‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:

تمہارا رب اپنے اس بندے سے بہت خوش ہوتا ہے جب وہ کہتا ہے: "میرے رب! میرے گناہ معاف کر دے." رب تعالیٰ فرماتا ہے: "وہ جانتا ہے کہ میرے سوا کوئی اور گناہ معاف نہیں کرتا."

مشکوٰۃ 2434
(ترمذی 3446؛ ابوداؤد 2602)
November 20, 2024 at 2:58 AM
@lmranriazkhan.bsky.social
Dear Pakistan Community
👈بلیو سکائی پر ہم نے سب کے لئے فالورز لانے ہیں 🤝
اپنی کمیونٹی کو مضبوط کرنا ہے
آپ سب یہ کام کریں!
ریپلائی میں اپنا مختصر سا تعارف لکھیں
ساتھ لکھیں کہ مجھے فالو کریں، میں فالو بیک دونگا
اس ٹویٹ کو ریٹویٹ کریں۔
انشاءاللہ سب کے فالورز بڑھیں گے۔
November 19, 2024 at 11:51 AM
Dear Pakistan Community
👈بلیو سکائی پر ہم نے سب کے لئے فالورز لانے ہیں 🤝
اپنی کمیونٹی کو مضبوط کرنا ہے
آپ سب یہ کام کریں!
ریپلائی میں اپنا مختصر سا تعارف لکھیں
ساتھ لکھیں کہ مجھے فالو کریں، میں فالو بیک دونگا
اس ٹویٹ کو ریٹویٹ کریں۔
انشاءاللہ سب کے فالورز بڑھیں گے۔
فالو کرکے انفالو نہیں کرنا 🙏
November 19, 2024 at 11:48 AM
‏حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :

تمہارے اندر ایمان پرانے کپڑے کی طرح بوسیدہ ہوتا رہتا ہے ، اس لیے اللہ تعالیٰ سے اپنے دلوں میں ایمان تازہ رہنے کی دعا کیا کرو ۔

(المستدرک الحاکم : 5)
November 19, 2024 at 7:59 AM
‏نبی کریم ﷺ نے فرمایا :

عورت اپنے شوہر کے گھر اور اس کے اولاد کی نگہبان ہے اس سے ان کے متعلق پوچھا جائے گا۔

(ابوداؤد - 2928)
November 19, 2024 at 6:22 AM
‏‎رسول الله ﷺ نے نماز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا جو شخص اس کی پابندی کرے گا تو یہ اس کے لئے قیامت کے دن روشنی، دلیل اور نجات کا سبب بن جائے گی اور جو شخص نماز کی پابندی نہیں کرے گا تو وہ شخص قیامت کے دن قارون، فرعون، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہو گا۔
مسند احمد جلد ٣ حدیث ٢٠٧٣
November 19, 2024 at 5:33 AM