Khurram Shah
banner
khurramshah87.bsky.social
Khurram Shah
@khurramshah87.bsky.social

نوجوانی سے ہوں میں خانہ خراب
نوجوانی سے شعر کہتا ہوں

Poet, Writer, Teacher
.
لذّتِ ہجر بھی غضب شے ہے
‏ہم تجھے بار بار کھوئیں گے

‏خُرّم شاہ
February 7, 2025 at 6:13 PM

میں یہ سمجھا کہ صرف میرا ہے
چاند تو سب کے گھر میں اُترا تھا

خرّم شاہ
January 10, 2025 at 6:17 PM


حضور آپ کی برکت سے رہے رحم و کرم
حضور آپ کی رحمت سے غریبوں کا بھرم

حضور آپ کی ہیبت سے لرزتے ہیں عمر
حضور آپ کی طاقت سے علی سادھیں دَم

حضور آپ کی شفقت پہ عرب ہے قرباں
حضور آپ کی سیرت پہ فدا جائے عجم

حضور آپ کی طینت پہ فرشتے بھی نثار
حضور آپ کی عصمت کی خدا کھائے قسم

خرم شاہ
December 3, 2024 at 2:24 AM
حضور آپ کی زلفوں سے گھٹا کَترائے
حضور آپ کی آنکھوں سے سحر ضو پائے

حضور آپ کے گالوں کی کروں کیا تعریف
حضور آپ کے عشووں سے کلی شرمائے

حضور آپ کی باتوں سے کھلے پھول ہی پھول
حضور آپ کی سانسوں نے چمن مہکائے

حضور آپ کے قدموں میں ہے دنیا ساری
حضور آپ کے تلووں پہ فلک اترائے

خرم شاہ
December 3, 2024 at 2:23 AM
حضور آپ کی نسبت پہ فدا ہوجاؤں
حضور آپ کی ملت پہ فدا ہوجاؤں

حضور آپ کی الفت کا طلبگار ہوں میں
حضور آپ کی شفقت پہ فدا ہو جاؤں

حضور آپ کی مدحت کی مری کیا اوقات
حضور آپ کی عزت پہ فدا ہوجاؤں

حضور آپ کی صورت کی کروں کیا تعریف
حضور آپ کی سیرت پہ فدا ہو جاؤں

خرم شاہ
December 3, 2024 at 2:23 AM

پیٹھ پیچھے سے وار کر ڈالا
خوب تر دوستی نبھائی ہے

دکھ میں آیا نہیں ہمیں رونا
ہاں مگر شکل تو بنائی ہے

کوئی ہابیل ہے، کوئی قابیل
یوں تو ہر شخص میرا بھائی ہے

خرم شاہ
December 1, 2024 at 11:46 AM
جو رِس رہا ہے بدن سے وہ خُون بولے گا
‏میں چُپ رہا بھی تو میرا جُنون بولے گا

‏خرم شاہ
‏⁧‫#احتجاج_سے_انقلاب_تک‬⁩
November 26, 2024 at 3:14 AM
کربلا نے ہمیں یہ درس دیا
جان جائے، نہ جائے حق داری

ظلم آئین ہے اگر شاہا!
فرض ہے مومنوں پہ غدّاری

خرم شاہ
November 24, 2024 at 2:36 PM

چوں می گویم مسلمانم بہ لرزم
کہ دانم مشکلاتِ لا الہ را

آج کے دور میں اسلام کا نام لینا، سب سے بڑا جرم بن گیا ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ خان کو صرف اسی بات کی سزا ملی اور پاکستانیوں کو بھی اسی لیے سزا مل رہی ہے۔ مگر ایمان رکھنے والوں کے لیے ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔

#pakistan #pti #imrankhan
November 21, 2024 at 6:28 PM

لذّتِ ہجر بھی غضب شے ہے
‏ہم تجھے بار بار کھوئیں گے

‏خُرّم شاہ
#Urdu #shaeri
November 20, 2024 at 12:18 PM

چھوڑ سارے کام کاج احتجاج کر
‏جبر پا رہا رواج احتجاج کر

‏احتجاج کر، کہ لے سکے تُو اپنا حق
‏وقت آگیا ہے آج احتجاج کر

‏خرم شاہ

‏⁦‪#urdu #poetry #pti
November 20, 2024 at 12:16 PM

میں ابھی پوری طرح کھُل کے نہیں آیا ہوں
یہ جو میں ہوں، یہ اشارہ ہے مرے ہونے کا

خرم شاہ
#urdu #poetry
November 19, 2024 at 1:39 PM
۔

معیشت منہدم اور امن غارت
ہے ظُلم و جبر کی ہرسُو حُکومت

بھری دوپہر میں لُوٹا گیا ہے
محافظ دیکھتے ہیں، چُپ عدالت

عجب اک خواب تھی یہ سُرخ دھرتی
وہ کیا تھا! پاک دھرتی۔۔۔ ایک ملّت

خُدا جانے کہ کب وہ پھل ملے گا
چُکائی ہے کئی نسلوں نے قیمت

خُرّم شاہ
#urdu #poetry
November 19, 2024 at 12:08 PM
.
ایک شاعر ہوں اور کچھ بھی نہیں
جاں فشانی سے شعر کہتا ہوں

خرم شاہ
#اردو #شاعری
November 19, 2024 at 12:07 PM
۔
کررہا ہوں جو ہائے ہائے خدا
عشق سے اب مجھے بچائے خدا

پھول دیکھوں تو یاد آئے تو
تجھ کو دیکھوں تو یاد آئے خدا

خُرّم شاہ
#urdu #poetry
November 18, 2024 at 2:54 PM
۔
ظُلم دیکھا تو میں نے شعر کہا
ایک شاعر تھا اور کیا کرتا

خرم شاہ
#urdu #poetry
November 18, 2024 at 5:51 AM
معیشت منہدم اور امن غارت
‏ہے ظُلم و جبر کی ہرسُو حُکومت

‏بھری دوپہر میں لُوٹا گیا ہے
‏محافظ دیکھتے ہیں، چُپ عدالت

‏عجب اک خواب تھی یہ سُرخ دھرتی
‏وہ کیا تھا! پاک دھرتی، ایک ملّت

‏خُدا جانے کہ کب وہ پھل ملے گا
‏چُکائی ہے کئی نسلوں نے قیمت

‏خُرّم شاہ
#urdu #pakistan #pti
November 18, 2024 at 3:27 AM
کام آئی یہاں نہ فنکاری
شہر سے کُوچ کی ہے تیّاری

کربلا نے دیا ہے درس ہمیں
جان جائے، نہ جائے حق داری

ظُلم آئین ہے اگر شاہا!
فرض ہے مومنوں پہ غدّاری

خرم شاہ
#poetry #urdu
November 18, 2024 at 3:20 AM
پرانے خط جو پڑھنے پڑ گئے ہیں
مرے اعصاب ڈھیلے پڑ گئے ہیں

مجھے لگتا نہیں اب چاند اچھا
مری آنکھوں میں کیڑے پڑ گئے ہیں

مجھے آواز دینا آگئی ہے
مگر اب ہونٹ نیلے پڑ گئے ہیں

خرم شاہ
November 18, 2024 at 3:19 AM
لذّتِ ہجر بھی غضب شے ہے
‏ہم تجھے بار بار کھوئیں گے

‏خُرّم شاہ
#Urdu #shaeri
November 18, 2024 at 3:15 AM
پاؤں میں چھید کرنے پڑتے ہیں
‏یوں ہی آوارگی نہیں آتی

‏خرم شاہ

‏Paon men chaid karnay partay hen.
‏Youn he aawargi nahi aati.

‏Khurram Shah

#poetry
November 18, 2024 at 3:14 AM
سات پردوں میں چھپا ہے، وہ ہے
اُس نے یہ خود بھی کہا ہے، وہ ہے

چار جانب ہے وہی جلوہ گر
جو نہ ہونے پہ تُلا ہے، وہ ہے

اُس کے ہونے کی گواہی خوش بو
پھول کلیوں میں بسا ہے وہ ہے

ویسی باتوں سی نہیں کوئی بات
اس کی باتوں سے لگا ہے وہ ہے

خُرّم شاہ
#urdupoetry
November 18, 2024 at 3:13 AM