سالوں پتھر موم کیا ہے، پہروں زخم تراشی کی
برسوں عشق بگڑ جانے کا سوگ کیا اور پھر میں نے
اک دن اس کا جشن منایا، جی بھر کر عیاشی کی
تم تو شاید اس بستی کے سونے پن سے واقف ہو
تم نے ایک زمانہ میرے سینے میں شب باشی کی
- سعود عثمانی