پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث
kashanmehboob.bsky.social
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث
@kashanmehboob.bsky.social
اس اکاؤنٹ کا مقصد اسلامی تعلیمات کو پھیلانا ہے اس اکاؤنٹ سے مستند، صحیح احادیث اور قرآنی آیات شیئر کی جائیں گی۔۔ برائے مہربانی آگے پھیلا کے ثواب میں شامل ہوں
Pinned
قرآن میں ڈوب جاؤ
پھر وہ تمھارے دل کی تمام دراڑیں بھر دے گا اطمینان شعور راحت، خوشی، صبر اور استقامت سے تمہارے دل کو سکون، تمہاری روح کو روشنی اور تمہارے وجود کو استحکام بخشے گا۔
قرآن سب اندھیروں سے نکال کر دنیا اور آخرت کی کامیابیوں کی طرف لے جائے گا۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ کسی شخص کو بھی ایک کپڑے میں نماز اس طرح نہ پڑھنی چاہیے کہ اس کے کندھوں پر کچھ نہ ہو ۔
صحیح بخاری 359
June 15, 2025 at 11:22 AM
کیا ہم جنابت کی حالت میں سو سکتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا ، ہاں لیکن وضو کر کے ۔
صحیح بخاری 289
June 15, 2025 at 11:21 AM
نبی کریم ﷺ نے سینگ والے دو چتکبرے مینڈھوں کی قربانی کی ۔ انہیں اپنے ہاتھ سے ذبح کیا ۔ بسم اللہ اور اللہ اکبر پڑھا اور اپنا پاؤں ان کی گردن کے اوپر رکھ کر ذبح کیا ۔
صحیح بخاری 5565
June 1, 2025 at 9:03 AM
میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا ، آپ ﷺ نے عید کے دن خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ پہلا کام جو ہم آج کے دن ( عید الاضحیٰ ) میں کرتے ہیں ، یہ ہے کہ پہلے ہم نماز پڑھیں پھر واپس آ کر قربانی کریں ۔ جس نے اس طرح کیا وہ ہمارے طریق پر چلا ۔
صحیح بخاری 951
June 1, 2025 at 8:11 AM
محمد بن عمرو بن حلحلہ نے وہب بن کیسان سے ، انھوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انھوں نے کہا : ایک دن میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھانا کھایا اور میں نے پیالے کی ہر جانب سے گوشت لینا شروع کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنے آگے سے کھاؤ ۔‘‘
صحیح مسلم 5270
May 30, 2025 at 8:26 AM
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا : ایک شخص جو ابوحمید کہلاتا تھا ، نقیع ( کے مقام ) سے دودھ کا ایک پیالہ لے کر آیا ، رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا :’’ تم نے اسے ڈھانک کیوں نہیں دیا ؟ چاہے تم چوڑائی کے رخ ایک لکڑی ( ہی ) اس پر رکھ دیتے ۔‘‘
صحیح مسلم 5245
May 30, 2025 at 8:24 AM
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز کے بارے میں نہ بتا دوں جو درجہ میں صلاۃ، صوم اور صدقہ سے بھی افضل ہے، صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں؟ ضرور بتائیے“، آپ نے فرمایا: ”وہ آپس میں میل جول کرا دینا ہے ۱؎ اس لیے کہ آپس کی پھوٹ دین کو مونڈنے والی ہے“۔
جامع ترمزی 2509
May 30, 2025 at 8:21 AM
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے اندر اگلی امتوں کا ایک مرض گھس آیا ہے اور یہ حسد اور بغض کی بیماری ہے، یہ مونڈنے والی ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ سر کا بال مونڈنے والی ہے بلکہ دین مونڈنے والی ہے.
جامع ترمذی 2510
May 30, 2025 at 8:19 AM
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اس چیز کو چھوڑ دو جو تمہیں شک میں ڈالے اور اسے اختیار کرو جو تمہیں شک میں نہ ڈالے، سچائی دل کو مطمئن کرتی ہے، اور جھوٹ دل کو بے قرار کرتا اور شک میں مبتلا کرتا ہے“
جامع ترمذی 2518
May 30, 2025 at 8:18 AM
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی دوسرے کو یہودی کہہ کر پکارے تو اسے بیس کوڑے لگاؤ، اور جب مخنث ( ہجڑا ) کہہ کر پکارے تو اسے بیس کوڑے لگاؤ، اور جو کسی محرم کے ساتھ زنا کرے اسے قتل کر دو“۔
جامع ترمذی 1462
March 25, 2025 at 1:26 PM
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ تین طرح کے لوگ ایسے ہوں گےجن کا قیامت کے دن میں مدعی بنوں گا
1. جس نے میرے نام پر عہد کیا اور توڑ دیا
2. جس نے کسی آزاد انسان کو بیچ کر اس کی قیمت کھائی
3. جس نے کوئی مزدور اجرت پر رکھا اس سے پوری طرح کام لیا لیکن اس کی مزدوری نہیں دی
صحیح بخاری 2227
March 25, 2025 at 1:23 PM
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ یہودیوں کو تباہ کرے ، ظالموں پر چربی حرام کر دی گئی تھی ، لیکن انہوں نے اسے بیچ کر اس کی قیمت کھائی ۔
صحیح بخاری 2224
March 25, 2025 at 1:21 PM
نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے فجر پڑھی وہ اللہ کی پناہ میں ہے تو تم اللہ کی پناہ ہاتھ سے جانے نہ دو“
جامع ترمزی 222
March 15, 2025 at 12:35 AM
حضرت سلمان بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں ،
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

’’ جب تم میں سے کوئی افطار کرے تو وہ کھجور سے افطار کرے کیونکہ وہ باعث برکت ہے ، اگر وہ نہ پائے تو پھر پانی سے افطار کر لے کیونکہ وہ باعث طہارت ہے ۔‘‘

(مشکوٰۃ المصابیح : 1990)
March 15, 2025 at 12:28 AM
عبدالکریم نے طاوس سے اور انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ، انھوں نے کہا : اس پر عیب نہ لگاؤ جس نے ( سفر میں ) روزہ رکھا اور نہ اس پر ( عیب لگاؤ ) جس نے روزہ چھوڑا ، حقیقتاً رسول اللہ ﷺ نے سفر میں کبھی روزہ رکھا ، اور ( کبھی ) روزہ چھوڑا ۔
صحیح مسلم 2609
March 2, 2025 at 12:30 PM
علی بن حسین نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی اکرم ﷺ ( انھیں ) چوم لیتے تھے جبکہ آپ روزہ دار ہوتے ۔
صحیح مسلم 2585
March 2, 2025 at 12:26 PM
رمضان ( کے روزے ) فرض ہونے سے پہلے مسلمان عاشوراء کا روزہ رکھتے تھے ۔ عاشوراء ہی کے دن ( جاہلیت میں ) کعبہ پر غلاف چڑھایا جاتا تھا ۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے رمضان فرض کر دیا تو رسول اللہ ﷺ نے لوگوں سے فرمایا کہ ” اب جس کا جی چاہے عاشوراء کا روزہ رکھے اور جس کا جی چاہے چھوڑ دے ۔“
صحیح بخاری 1592
March 2, 2025 at 12:19 PM
آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو کوئی رمضان میں ( راتوں کو ) ایمان رکھ کر اور ثواب کے لیے عبادت کرے اس کے اگلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔
صحیح بخاری 37
March 2, 2025 at 12:17 PM
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی بہن سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا اے گروہ خواتین ! کیا تمہارے لئے چاندی کے زیورات کافی نہیں ہو سکتے ؟ یاد رکھو ! تم میں سے جو عورت نمائش کے لئے سونا پہنے گی ، اسے قیامت کے دن عذاب میں مبتلا کیا جائے گا
مسند احمد 27553
February 16, 2025 at 8:51 AM
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ( دنیا میں ) اپنے سے نیچے والے ( کم مال ) کو دیکھو ، اپنے سے اوپر والے کو نہ دیکھو ، اس سے یہ ہو گا کہ تم اللہ کی نعمت کو حقیر نہ سمجھو گے ۔‘‘
سنن ابنِ ماجہ 4142
February 16, 2025 at 8:48 AM
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک اللہ تعالی اس وقت تک بندے کی توبہ قبول فرماتا رہتا ہے جب تک نزع کا عالم طاری نہ ہو ۔‘‘
سنن ابنِ ماجہ 4253
February 16, 2025 at 8:47 AM
جو کچھ حلال اور پاکیزہ روزی اللہ نے تمہیں دے رکھی ہے اسے کھاؤ اور اللہ کی نعمت کا شکر کرو اگر تم اُسی کی عبادت کرتے ہو ۔
Surat No 16 : سورة النحل - Ayat No 114
February 16, 2025 at 8:46 AM
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
مسلمانوں کو تکلیف مت دو،انکو عار مت دلاؤ اور انکے عیب نہ تلاش کرو اس لیے کہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے عیب ڈھونڈتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا عیب ڈھونڈتا ہے اور اللہ تعالیٰ جس کے عیب ڈھونڈتا ہے اسے رسوا و ذلیل کر دیتا ہے اگرچہ وہ اپنے گھر کے اندر ہو
جامع ترمذی 2032
February 6, 2025 at 7:04 AM
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم مرغ کی آواز سنو ، تو اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کرو ۔ بیشک اس نے فرشتے کو دیکھا ہوتا ہے ۔ اور جب تم گدھے کی آواز سنو ، تو شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کرو ۔ بیشک اس نے شیطان کو دیکھا ہوتا ہے ۔‘‘
ابو داؤد 5102
February 6, 2025 at 6:58 AM
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا اور جس کا کوئی ولی نہ ہو ، بادشاہ اس کا ولی ہوتا ہے ۔
مسند احمد 2260
January 29, 2025 at 10:29 AM