آقا محمدؐ کی باتیں
banner
aaqasawwkibaten.bsky.social
آقا محمدؐ کی باتیں
@aaqasawwkibaten.bsky.social
حدیث۔
’’اللہ اُس شخص کو تروتازہ رکھے جو ہم سے حدیث سنے، پھر اُسے یاد اور محفوظ رکھے اور پھر اُسے دوسروں تک پہنچا دے
(سنن ابو داؤد : ۳۶۶۰)
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
August 23, 2025 at 3:37 AM
🌺 *جمعہ کی فضیلت !*
نبی کریمﷺ‎ نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح سے پاکی حاصل کرے اور تیل استعمال کرے یا گھر میں جو خوشبو میسر ہو استعمال کرے پھر نماز جمعہ کے لیے نکلے اور مسجد میں پہنچ کر دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے
December 6, 2024 at 3:44 AM
سونے چاندی کی جنتیں
نبی کریمﷺ نے فرمایا دو جنتیں ایسی ہوں گی جو خود اور اس میں سارا سامان چاندی کا ہوگا اور دو جنتیں ایسی ہوں گی جو خود اوراس کا سارا سامان سونے کا ہو گا اور جنت عدن میں قوم اور اللّٰہ کے دیدار کے درمیان صرف چادر کبریائی رکاوٹ ہوگی جو اللّٰہ رب العزت کے منہ پر پڑی ہوگی
📗(صحیح بخاری:7444)
December 4, 2024 at 4:44 AM
🌺 *اللّٰہ کا بندے سے کلام !*
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا تم میں کوئی ایسا نہیں ہوگا جس سے اس کا رب کلام نہ کرے اس کے اور بندے کے درمیان کوئی ترجمان نہ ہوگا اور نہ کوئی حجاب ہوگا جو اسے چھپائے رکھے
📗 (صحیح بخاری:7443)
December 3, 2024 at 4:20 PM